پاکستان کے سابق نامور ہاکی اولمپیئن اور قومی ٹیم کے سابق کوچ و مینیجر خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے نئی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دیدی
خواجہ ذکاء الدین جو 27 اکتوبر 1936 کو جالندھر (مشرقی پنجاب، بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے سنہ 1958 سے سنہ 1966 تک قومی ہاکی ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنے شاندار کیریئر کے دوران 56 بین الاقوامی میچز میں 26 گول اسکور کیے۔ ان میں سنہ 1960 کے روم اولمپکس میں پاکستان کا تاریخی گولڈ میڈل اور سنہ 1962 کے ایشین گیمز کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔
کھیل کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ قومی ہاکی کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ انہوں نے مختلف ادوار میں قومی ہاکی ٹیم کے کوچ، چیف سلیکٹر اور مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
مزید پڑھیے: ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب
پاکستان ہاکی میں ان کی گراں قدر اور لازوال خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے سنہ 2009 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس) سے بھی نوازا تھا خواجہ ذکاء الدین جو 27 اکتوبر 1936 کو جالندھر (مشرقی پنجاب، بھارت) میں پیدا ہوئے۔














