قصور: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہید، ایک زخمی

جمعہ 2 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب قصور کے مقام پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی وارننگ، پی ٹی آئی لانگ مارچ منسوخ؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارت کو منہ توڑ جواب

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ قصور کے قریب پیش آیا جہاں گاؤں لدھڑ سے تعلق رکھنے والے تین مقامی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے گئے ہی تھے کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے بغیر کسی وارننگ کے انہیں نشانہ بنا دیا۔

بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری موقعے پر شہید ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، تینوں نہتے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عظمت رسول ولد عطاء اللہ اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی ہے دونوں کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر کی باڑ عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی تاہم بھارتی میڈیا نے اپنے فالس فلیگ آپریشن کے بیانیے کو برقرار رکھتے ہوئے ان معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا۔

مزید پڑھیے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی پروپیگنڈے پر کاری وار، حوالدار محمد آصف کو عالمی میڈیا کے سامنے پیش کر کے انڈین ’فالس فلیگ‘ کی دھجیاں بکھیر دیں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہریوں پر فائرنگ کا یہ واقعہ بارڈر پروٹوکول اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp