اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یادگار فتح مونومنٹ کی تقریب کے سلسلے میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق الشفا اسپتال سے فیڈرل بورڈ کی جانب سروس روڈ جبکہ بیکن ہاؤس سے فیض احمد فیض روڈ کی جانب جعفر خان جمالی روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریبات کے آغاز کا اعلان
صاحبزادہ عبدالقادر قیوم روڈ سے سیکٹر آئی ایٹ سروس روڈ ایسٹ کی جانب ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا، جبکہ الشفا سگنل سے میر چاکر روڈ کی جانب بھی ٹریفک کے لیے متبادل راستہ اختیار کیا جائے گا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے کے طور پر میر چاکر روڈ، پطرس بخاری روڈ اور سیکٹر آئی ایٹ مین ڈبل روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ میں پارک کریں۔
مزید پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر: وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی
مزید ٹریفک اپڈیٹس کے لیے شہری آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔













