روس کا کیف پر نئے بڑے حملوں کا انتباہ، غیر ملکیوں اور سفارت کاروں کو شہر چھوڑنے کا مشورہ

اتوار 4 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں مزید بڑے فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں اور سفارت کاروں کو شہر چھوڑنے یا یوکرین کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: وی آئی پی کیفے اور اے سی انتظار گاہ، تاریخی لاہور ریلوے اسٹیشن کا حسن نکھر گیا

روسی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ کیف میں نئے بڑے حملوں کا خطرہ ہے اور خبردار کیا کہ غیر ملکی اور سفارتی عملہ خود کو خطرے میں نہ ڈالے۔ یہ انتباہ کیف کے ایک اہم پل پر روسی حملے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔

کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو کے مطابق شمالی پل پر حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ سڑک اور ٹرالی بس کی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا، جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی۔

مزید پڑھیں:ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کی خوبصورتی اور صحت سے متعلق سوچ بدل گئی

روس کی جانب سے تازہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کیف میں حالیہ دنوں کے دوران ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور توانائی سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرینی حکام نے بھی شہریوں کو مسلسل فضائی حملوں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp