بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’دریشیم 3‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن بھارتی باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے 113 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا مجموعی کاروبار کرلیا۔
مزید پڑھیں:شوہر نے بھارتی فلم’ دریشم‘ کی طرز پر بیوی کو قتل کرکے قبرستان میں دفن کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے پہلے دن ہی اجے دیوگن کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کردیا۔ فلم کی کامیابی نے ’دریشیم‘ فرنچائز کی مقبولیت کو بھی ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔
’دریشیم‘ سیریز کی پہلی فلم 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’دریشیم 2‘ نے 2022 میں سینما گھروں کا رخ کیا۔ تیسری فلم کی ابتدائی کامیابی نے گزشتہ دونوں فلموں کے مقابلے میں کاروبار میں نمایاں اضافہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟
فلم کے پہلے ویک اینڈ پر کاروبار میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے ابتدائی دن ہی 113 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔














