ضلع خیبر میں پولیو کا نیا کیس، پاکستان میں رواں سال تعداد 6 ہوگئی

پیر 5 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں رواں سال پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق خیبر کی تحصیل جمرود کی یونین کونسل غنڈی اے میں 7 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال سامنے آنے والے 6 کیسز میں سے 5 کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا سے 4 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پولیو پروگرام کے مطابق نئے کیس کی جامع تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ زیادہ خطرے والے علاقوں میں بچوں تک ویکسین کی رسائی مزید بڑھانے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان اقدامات میں بڑی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے خوراکی اور انجیکشن کے ذریعے ویکسین کی فراہمی سمیت معمول کی حفاظتی ویکسینیشن کو بہتر بنانا شامل ہے۔

پولیو حکام کے مطابق خیبرپختونخوا میں جنوبی اضلاع اور خیبر پشاور بلاک جیسے علاقوں میں وائرس کی منتقلی بدستور ایک چیلنج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp