کوہاٹ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے 5 اہم چوراہوں پر نصب کیے گئے ٹریفک سگنلز گزشتہ 8 سال سے غیر فعال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ کے بہادر شہری لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری
ذرائع کے مطابق یہ سگنلز سنہ 2018 میں تنصیب کے کچھ عرصے بعد ہی خراب ہوگئے تھے تاہم آج تک ان کی مؤثر مرمت یا بحالی نہیں کی جاسکی۔
مزید پڑھیے: کوہاٹ میں تیل و گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت
طویل عرصے سے غیر فعال رہنے کے باعث بعض مقامات پر ٹریفک سگنلز کے پول، ڈھانچے اور دیگر تنصیبات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو منظم کرنے کے لیے ٹریفک اہلکار مختلف چوراہوں پر خود ہی ٹریفک کنٹرول کررہے ہیں۔













