خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
مزید پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
@KhUsamaIqbal @KulAalam https://t.co/5AtO6gATdT— Media Talk (@mediatalk922) October 6, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بھی عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔














