کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع، سوشل میڈیا پر کیا پیغام جاری کیا؟

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ایک بار پھر سب سے بڑی نعمت سے نوازے گئے، ہمارے دل محبت اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

اس خوشخبری کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے فروری 2023 میں شادی کی تھی۔ گزشتہ برس دونوں کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تاہم جوڑے نے اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کے والد انتقال کر گئے، اداکار نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

کیارا نے 2023 میں فیمینا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور سدھارتھ اپنے تعلق کو غیر ضروری عوامی توجہ سے محفوظ رکھنا چاہتے تھے۔

اداکارہ کے مطابق وہ اور سدھارتھ دونوں نے اپنی محنت سے فلم انڈسٹری میں مقام بنایا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی ذاتی زندگی ان کے پیشہ ورانہ سفر پر حاوی ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خود بھی یقین کرنے لگی تھی، کیارا اڈوانی

کیارا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے لیے بہت محنت کی ہے اس لیے وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر حد سے زیادہ توجہ مرکوز ہونے کے باعث ان کی پیشہ ورانہ شناخت پسِ پشت چلی جائے۔

کیارا اور سدھارتھ کی جانب سے دوسرے بچے کی آمد کے اعلان کے بعد ان کے مداح اس نئے سفر کے لیے جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp