51 سال بعد گھر کی مرمت کے دوران گمشدہ بٹوہ مل گیا

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں گھر کی تزئین و مرمت کے دوران 51 سال پہلے گم ہونے والا بٹوہ مل گیا، جس میں اس کے مالک کا ڈرائیونگ لائسنس، اسکول کا شناختی کارڈ، ہاتھ سے لکھا پیدائشی سرٹیفکیٹ، ایک ڈالر کا نوٹ اور 1975 میں ہونے والے ڈرامے ’ہیملٹ‘ کا ٹکٹ بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں:کینیڈا میں پاکستانی سینما کی دھوم، کینیڈین فلم فیسٹیول میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کرلیے

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کے مطابق بڑھئی میٹی گولڈ اسمتھ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈارٹ ماؤتھ کے وکٹوریہ روڈ پر واقع ایک گھر کی مرمت کر رہے تھے، جہاں انہیں فرش کے نیچے سے بٹوہ ملا۔

گولڈ اسمتھ نے بٹوے کے مالک کو تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اس کی تفصیلات شیئر کیں، جس پر ڈونا گلروئے نے بٹوے میں موجود اشیا کو اپنے شوہر رچرڈ گلروئے کی ملکیت کے طور پر شناخت کرلیا۔

رچرڈ گلروئے، جو اب 68 سال کے ہیں، نے بتایا کہ انہیں یاد ہے کہ 51 سال قبل اسی گھر میں ان کا بٹوہ گم ہوا تھا۔ 3 دن بعد بٹوہ انہیں واپس مل گیا، تاہم اس میں موجود بعض اشیا نے انہیں حیران کردیا۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین کا برطانیہ اور کینیڈا کے ساتھ مل کر نئی سلامتی کونسل قائم کرنے کا اعلان

گلروئے نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے 1975 میں ’ہیملٹ‘ دیکھا تھا، تاہم وہ اس وقت ٹکٹ کی قیمت صرف 1.50 ڈالر ہونے پر ضرور حیران ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp