بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بدھ 7 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیلاروس کے اعلیٰ سطحی وفد نے ریاستی سلامتی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفووچ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے یواین سیکریٹری جنرل کی ملاقات، تنازع کشمیر، افغان دہشتگردی پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

بیلاروس کے اعلیٰ عہدیدار نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp