حج 2027: سرکاری حج اسکیم کے تحت 39 ہزار 200 عازمین نے دوسری قسط جمع کرا دی

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، اب تک 39 ہزار 200 سرکاری عازمین حج دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کرچکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ون لنک کے ذریعے 19 ہزار 590 عازمین نے گھر بیٹھے دوسری قسط جمع کرائی، جبکہ 1,600 افراد نے بینک کارڈ اور 18 ہزار عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027: سرکاری اسکیم میں واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 54 فیصد ہے، جبکہ حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں اب تک 25 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں۔

سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق واجبات کی ادائیگی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر ون لنک، کارڈ یا مینول بینک چالان کے ذریعے مکمل کی جاسکتی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے لیے ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس فارم ڈاکٹر سے تصدیق کرانا لازم ہے۔ پاک حج ایپ پر 1 لاکھ 4 ہزار عازمین حج اپنے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرچکے ہیں، جبکہ 94 ہزار عازمین کی تصدیق کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027: سرکاری حج اسکیم کی تمام نشستیں صرف 7 روز میں مکمل

دوسری جانب پاک حج ایپ کے ذریعے نجی حج سکیم میں بکنگ بھی جاری ہے۔ اب تک 34 ہزار عازمین حج نجی سکیم کے تحت واجبات جمع کراچکے ہیں، جبکہ نجی حج سکیم میں 37 ہزار 500 نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ نجی حج سکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا درجہ حرارت بھی ہماری نیند گہری اور پرسکون بنانے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟ حیران کن انکشاف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

وی ایکسکلوسیو: ’عمران خان سے ملاقات تمہاری وجہ سے نہیں ہورہی، اگر زبان بند نہ کی تو تمہارے سارے راز بیان کردوں گا‘، علی امین گنڈاپور کا سہیل آفریدی کو کیا گیا آڈیو پیغام لیک

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے کوئی سمجھوتا کرنے پر ہی خیبرپختونخوا حکومت سے مذاکرات ہونگے، رانا ثنااللہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

عوام نے سہیل آفریدی کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ دیا، شفیع جان چندے کے پیسے کھا گئے

لاکھوں کی آبادی پانی سے محروم، بہاولنگر کے شہریوں نے نئے صوبے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی لانگ مارچ پر سخت ردعمل، ’12 تو چھوڑیں 24 اکتوبر تک بھی اسلام آباد نہیں پہنچ سکے گا’

کالم / تجزیہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی

تحریک انصاف! رک جاؤ

سات سالہ حبیبہ کے اسکول سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر