پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عباس آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق 6 کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹِن کوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔
Abbas Afridi to lead Pakistan in Hong Kong Sixes
Details here ➡️ https://t.co/GKl2rwfdVl pic.twitter.com/I4uJu0QORl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 9, 2026
پاکستان سمیت 12 ٹیمیں 3 روزہ ایونٹ میں حصہ لیں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔
اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
رضا کچلو ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔














