صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 89 جبکہ معاذ صداقت نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس کے بعد پہلے بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں پاکستانی بلے بازوں نے پراعتماد کھیل پیش کیا اور 7 گیندیں قبل ہدف حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز، محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ معاذ صداقت نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 29 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

فخر زمان نے 13 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا۔ خواجہ نافع 7 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ صائم ایوب نے 5 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ حسن نواز ایک اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم پاکستان نے 18.5 اوورز میں 187 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور ایشان ملنگا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوان تھشارا اور دشمنتھا چمیرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 182 رنز بنائے تھے۔ لہیرو اودارا نے پاکستانی بولرز کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 91 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کامندو مینڈس نے 18 گیندوں پر 23 جبکہ داسن شناکا نے 15 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی20 سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی

سری لنکن کپتان کوسل مینڈس صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، جبکہ کامل مشارا 6 رنز بنا کر محمد عمران کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کامندو مینڈس کو صائم ایوب نے پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے مجموعی طور پر 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عمران نے 21 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ رضا اللہ، شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے اضافی رنز کی مدد سے بھی مجموعے میں اضافہ کیا اور مقررہ اوورز میں 182 رنز بنانے میں کامیاب رہا، تاہم پاکستان کی مضبوط بیٹنگ کے سامنے مہمان ٹیم کا ہدف ناکافی ثابت ہوا۔

پاکستان کی اس کامیابی میں صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی بیٹنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی، جنہوں نے اہم مواقع پر رنز کی رفتار برقرار رکھی اور ٹیم کو ہدف تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے لیے مشترکہ مشاورت پر اتفاق

ایف نائن پارک میں ایک بھی درخت نہیں کٹے گا، کنکریٹ اسٹرکچر نہیں بنائیں گے، محسن نقوی کا اعلان

پیٹرولیم لیوی پر حکومت و جماعت اسلامی مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات کا امکان

ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دے دی، این ایف سی فنڈز مل ‘جائیں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

کیا انسان ریچھ، گھوڑے یا چیتے سے تیز دوڑ سکتا ہے؟ جانوروں کی رفتار سے متعلق دلچسپ تحقیق

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟