وزیراعلیٰ پنجاب آٹے کی قیمت بڑھنے پر برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور

ہفتہ 10 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ بڑھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:گندم اور آٹے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، وجہ کیا ہے؟

وزیراعلیٰ نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں سستے آٹے کی یقینی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا، جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔

مریم نواز شریف نے مارکیٹ میں آٹے اور گندم کے نرخوں میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر ، سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، جبکہ سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp