گوگل ٹرانسلیٹ میں لائیو ٹرانسلیٹ کے لیے آٹو سیو فیچر متعارف، لیکن ایک شرط بھی ہے

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل ٹرانسلیٹ نے لائیو ٹرانسلیٹ گفتگو کے لیے ٹرانسکرپٹ کو خودکار طور پر محفوظ کرنے کا آپشن شامل کر دیا ہے لیکن اسمارٹ گلاسز کے لیے پابندی بھی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیمنائی کی کارکردگی میں کمی: اب اچھا جواب چاہیے تو زیادہ پیسے دو، گوگل کا نیا فارمولا

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق گوگل ٹرانسلیٹ کا آٹو سیو ٹرانسکرپٹ آپشن 12 اکتوبر سے رول آؤٹ ہو رہا ہے۔

لائیو ٹرانسلیٹ گوگل کی جانب سے اگست 2025 میں ٹرانسلیٹ ایپ میں شامل کیا گیا جیمنائی سے چلنے والا ریئل ٹائم گفتگو کا ٹول ہے۔

اب تک صارفین کو اسکرین پر ٹیکسٹ ظاہر ہونے کے بعد پریفرنس آئیکن پر ٹیپ کر کے  ’سیو ٹرانسکرپٹ‘منتخب کرنا پڑتا تھا۔

نئے  ’آٹو سیو ٹرانسکرپٹ‘ ٹوگل کے ساتھ سیشن کے اختتام پر ٹرانسکرپٹ خود بخود محفوظ ہو جائے گا جس سے دستی بٹن کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ گوگل کا نیا فیچر لائیو ٹرانسلیٹ کی گفتگو کو خودکار طور پر محفوظ کر دیتا ہے لیکن اگر آپ اسمارٹ گلاسز پہن کر ترجمہ کر رہے ہوں تو یہ آٹو سیو اور دستی سیو دونوں بند ہو جاتا ہے کیونکہ گلاسز میں کیمرے کی لائٹ تو ہوتی ہے مگر مائیکروفون ریکارڈنگ کا لوگوں کو پتا نہیں چلتا اس لیے گوگل نے پرائیویسی کے تحفظ کے لیے ایسا کیا ہے تاکہ کوئی چپکے سے گلاسز سے میٹنگ یا کسی کی باتیں ریکارڈ کر کے محفوظ نہ کر سکے۔

مزید پڑھیے: گوگل کا نیا طاقتور اے آئی ماڈل آرگن متعارف، عوامی رسائی فی الحال ممکن نہیں

گوگل ایک ٹیپ کو بھی کم کر رہا ہے اور پریفرنس آئیکن براہ راست سیٹنگز شیٹ کھول سکے گا جبکہ فیس ٹو فیس موڈ ٹیکسٹ سائز کنٹرولز کے ساتھ منتقل ہو جائے گا۔

تاہم اسمارٹ گلاسز کے لیے معاملہ مختلف ہے۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کوڈ اسٹرنگز سے پتا چلا ہے کہ جب گلاسز منسلک اور استعمال میں ہوں تو ٹرانسکرپٹ سیونگ غیر فعال کر دی جاتی ہے تاکہ دوسرے لوگوں کی پرائیویسی کا تحفظ کیا جا سکے۔ یہ پابندی دستی اور خودکار دونوں طرح کی سیونگ پر لاگو ہوگی۔

اس کی وجہ سمجھنا آسان ہے۔ راہگیروں کو اکثر پتا نہیں چلتا کہ انہیں ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بہت سے اسمارٹ گلاسز میں کیمرے کے لیے اسٹیٹس ایل ای ڈی ہوتی ہے لیکن مائیکروفون کے لیے واضح طور پر نہیں ہوتی۔

ایک خاموش اور خودکار طور پر محفوظ ہونے والا ٹرانسکرپٹ گلاسز کے جوڑے کو کسی کی اجازت کے بغیر میٹنگز ریکارڈ کرنے کا ذریعہ بنا سکتا ہے۔

اسی ٹیئر ڈاؤن سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ گلاسز پر ترجمہ کیسے کام کرے گا۔ آپ وائس کمانڈ سے سیشن شروع کر سکتے ہیں اور فریم کے ٹچ پیڈ پر سوائپ کر کے اسے ختم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پروجیکٹ سن کیچر: گوگل آئندہ ہفتے خلا میں اے آئی چپس کا پہلا تجربہ کرے گا

’ہائی گوگل، اسٹارٹ ٹرانسلیٹنگ فرینچ‘ جیسی کمانڈ اسے ہینڈز فری لانچ کر دے گی اور پیچھے کی طرف سوائپ اسے روک دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp