ویٹی کن نے تصدیق کی ہے کہ پوپ لیو چہاردہم پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں اور روم کے جیمیلی اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے ان کے دائیں پھیپھڑے کا نچلا حصہ نکال دیا گیا ہے۔
منگل کو 71 سالہ پوپ کا آپریشن تقریباً 90 منٹ تک جاری رہا، ویٹی کن کے بیان کے مطابق سرجری کامیاب رہی اور اس دوران کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔
آپریشن کے بعد پوپ معمول کے مطابق ہوش میں آگئے اور مختصر نگرانی کے بعد انہیں ان کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو کو اسپتال میں کیوں داخل کیا جارہا ہے؟
ویٹی کن کے مطابق پھیپھڑے میں رسولی کا علم معمول کے طبی معائنے کے دوران ہوا تھا، مزید جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں کے ایڈینوکارسینوما کی تشخیص کی، جو کینسر کی ایک قسم ہے۔
طبی ٹیم نے رسولی کو مکمل طور پر نکالنے کے لیے دائیں پھیپھڑے کا پورا نچلا حصہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔
BREAKING: Pope Leo XIV has been diagnosed with lung cancer, after he underwent a surgery to remove the lower lobe of his right lung, the Vatican said Tuesday.
CBS News' Chris Livesay has more on the Pope's health, although he says the Vatican has not yet disclosed the stage of… pic.twitter.com/uqXrmTPkDf
— CBS News (@CBSNews) October 13, 2026
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویٹی کن کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کینسر جسم کے دوسرے حصوں تک پھیلا ہے یا نہیں۔
توقع ہے کہ پوپ تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں قیام کریں گے۔
پوپ لیو چہاردہم نے اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں روایتی دعائیہ تقریب کے بعد اپنے آپریشن کے بارے میں بتایا تھا۔
مزید پڑھیں: ’ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھ سکتے‘، پوپ لیو کی مصنوعی ذہانت کے خطرات سے متعلق اہم تنبیہ
ان کا کہنا تھا کہ پھیپھڑے میں موجود رسولی محدود حصے تک تھی اور ابتدائی مرحلے میں اس کی نشاندہی ہوئی تھی، تاہم ڈاکٹروں نے اسے نکالنے کا مشورہ دیا تھا۔
ویٹی کن کے مطابق پوپ میں انفیکشن یا کسی دوسری بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔
جاپان کے کارڈینل تارسیسیو ایساؤ کیکوشی نے بتایا کہ پیر کو ملاقات کے دوران پوپ نے جسمانی طور پر کسی تکلیف کا اظہار نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پوپ لیو کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
پوپ نے جلد آپریشن کرانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ نومبر کے اوائل میں لاطینی امریکا کا طے شدہ دورہ ممکن بنایا جا سکے۔
اس دورے میں پیرو بھی شامل ہے، جہاں انہوں نے کئی برس مشنری اور بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، ان کی مصروفیات 20 اکتوبر تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ویٹی کن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو پیرولین نے کہا کہ یہ خبر اچانک سامنے آئی، تاہم کارڈینلز پوپ کے پرسکون رویے سے متاثر ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے پُرامید ہیں۔














