پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تعاون اور عالمی فورمز پر مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال اور رواں ماہ عراق میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ اجلاس کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی پیشرفت سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور، بالخصوص غزہ اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر 17 اور 18 اکتوبر کو عراق میں ہونے والے ‘اسلامی تعاون تنظیم’ (او آئی سی) کی کونسل آف فارن منسٹرز کے آنے والے اجلاس کے ایجنڈے اور مشترکہ حکمت عملی پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی عالمی فورمز پر بھی مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون اور نزدیک تر انداز میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp