روسی وزیر داخلہ کا 4 روزہ دورہ پاکستان مکمل، پاک روس تعلقات کی مضبوطی پر بھی اہم اجلاس

جمعرات 15 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف پاکستان کا 4 روزہ اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد ماسکو کے لیے روانہ ہو گئے۔

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کو رخصت کیا۔ اس موقع پر روس کے وزیر داخلہ نے دورے کے دوران شاندار اور پرخلوص مہمان نوازی پر اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا دلی شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء، اسلام آباد میں سفارتی سطح پر بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں روس میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور روس کے درمیان بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور مواصلاتی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے رابطوں اور دوروں سے باہمی تعلقات میں جو مثبت پیش رفت ہوئی ہے، اسے آگے بڑھانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل فالو اپ اور عملی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp