وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر امریکی بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائیاں کرنے اور اس ضمن میں پاکستان کی مبینہ منظوری سے متعلق دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے فیکٹ چیک بیان میں کہا کہ شمالی امریکا میں قائم ایک اکاؤنٹ سے امریکی بحریہ سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا پھیلایا گیا، اس ضمن میں مبینہ کارروائیوں کے لیے پاکستان کی منظوری حاصل ہونے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
◼️ Fabricated propaganda by a North America based account and questingly proliferated further, that the US Navy is somehow operating from Pakistani territory against Iran, with alleged… pic.twitter.com/ikVf00MLgy
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 17, 2026
مذکورہ اکاؤنٹ سے پھیلایا جانے والا یہ دعویٰ من گھڑت ہے، جسے مزید پھیلا کر عوام میں ابہام، غلط فہمیاں اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارت کے مطابق اس نوعیت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سنجیدہ معلومات کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیے، بلکہ انہیں پروپیگنڈا سمجھتے ہوئے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔










