میکسیکو کے مغربی ساحل کے قریب سمندری طوفان ’ٹریڈی‘ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، تاہم ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ یہ طوفان اتوار سے کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔
رائٹرز کے مطابق امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر طوفان میکسیکو کے ساحلی شہر منزانیلو سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود تھا۔ اس دوران طوفانی ہواؤں کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ یہ تقریباً 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا۔
Hurricane Trudy intensified rapidly overnight, becoming a Category 3 hurricane off Mexico's Pacific coast.
The storm is expected to intensify further through Friday, possibly reaching Category 4 status as it churns offshore.https://t.co/rfmhnJPW4j
— The Weather Network (@weathernetwork) October 16, 2026
پیشگوئی کے مطابق طوفان ہفتے کی رات اور اتوار کے دوران میکسیکو کے جنوب مغربی اور وسطی مغربی ساحل کے قریب سے گزر سکتا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
طوفان کے باعث میچواکان، کولیما اور خالیسکو کی ریاستوں میں ہفتے اور اتوار کے دوران 10 سے 20 سینٹی میٹر تک بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر بارش 30 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ گیریرو اور نایاریت میں بھی تیز بارش اور اچانک سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان چیمپی سپر ٹائیفون بن سکتا ہے، بحرالکاہل میں نیا خطرہ
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے ساحلی علاقوں میں سمندری پانی کی سطح بلند ہونے، خطرناک لہروں اور تیز سمندری دھاروں سے خبردار کیا ہے۔ میکسیکو کے قومی آبی ادارے نے طوفان ’ٹریڈی‘ کو دوسرے درجے کا سمندری طوفان قرار دیا ہے۔










