عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، رجب بٹ کو تنقید کا سامنا

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، تاہم ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب بٹ نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ شخصیت کا ذکر کیا، جس کا کردار وہ فلم میں ادا کرنا چاہیں گے۔

رجب بٹ نے ابتدا میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم میں خود اپنا کردار ادا کرنا پسند کریں گے، کیونکہ ان کے خیال میں ان کی زندگی بھی دلچسپ ہے۔ بعد ازاں انہوں نے عبدالستار ایدھی کا نام لیا اور کہا کہ وہ ایدھی صاحب سے محبت کرتے ہیں اور ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گے، بشرطیکہ وہ ان کا حلیہ اپنا سکیں اور ناظرین بھی انہیں اس کردار میں قبول کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق رجب بٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے ان کی شخصیت اور ایدھی صاحب کی سماجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اس انتخاب پر اعتراض کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی اہلیہ کا عدالت سے رجوع، ماہانہ نان نفقہ اور جہیز کی واپسی کا مطالبہ

عبدالستار ایدھی پاکستان کی معروف سماجی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp