بابر اعظم کا بین الاقوامی کرکٹ میں اہم سنگ میل، 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے 16 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ کے دوران بابر اعظم نے یہ اعزاز حاصل کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے۔

تاہم اس اہم کامیابی کے باوجود بابر اعظم سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے اور 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم کا شمار پاکستان کے نمایاں بلے بازوں میں ہوتا ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد اہم اننگز کھیلی ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی رنز کا شمار ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بنائے گئے رنز کو ملا کر کیا جاتا ہے۔ بابر اعظم نے بھی تینوں فارمیٹس میں اپنی کارکردگی کی بدولت یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک کی ٹیکنالوجی پھر میدان میں، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ سے قربت سوشل میڈیا پر زیر بحث

ملک کے کسی بھی حصے سے کسی کو قومی پرچم اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلاول بھٹو

پاکستان میں خواتین کے تاریخی بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد، امریکی سفارت کار نٹیلی بیکر کی تعریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیواسٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

مالدیپ کے صدر 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے،تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق متوقع

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں