قومی اسمبلی کی سرکاری گاڑی کو حادثہ، راجا خرم نواز کے بیٹے کا نام سامنے آگیا، اسپیکر ایاز صادق کا نوٹس

اتوار 18 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آنے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوٹس لے لیا، جبکہ حادثے میں گاڑی کو پہنچنے والے نقصان اور غیر مجاز ڈرائیور کی جانب سے سرکاری گاڑی استعمال کیے جانے کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی ملکیتی گاڑی کو یہ حادثہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین اور اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی راجا خرم نواز کے بیٹے کو پیش آیا، جس کے نتیجے میں سرکاری گاڑی تباہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے معاملے پر توجہ دی ہے۔

حادثے کے بعد قومی اسمبلی کے حکام نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجا خرم نواز سے رابطہ کیا اور سرکاری گاڑی کو پہنچنے والے نقصان سمیت واقعے سے متعلق معاملات پر بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق راجا خرم نواز نے حادثے کے بعد معاملہ حل کرنے کے لیے کوششیں شروع کیں اور قومی اسمبلی حکام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ حادثے میں تباہ ہونے والی سرکاری گاڑی کی مرمت اپنے خرچ پر کروائیں گے۔

انہوں نے سرکاری گاڑی کی مرمت پر آنے والے تمام اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد یہ سوال بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی ملکیت سرکاری گاڑی ایک غیر مجاز ڈرائیور کے زیر استعمال کیسے آئی اور اسے گاڑی چلانے کی اجازت کس نے دی تھی؟

قومی اسمبلی کی سرکاری گاڑی کے استعمال، ڈرائیونگ کی اجازت اور حادثے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سمیت معاملے کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں روبوٹک سرجری کی تیسری تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، سرجنز کو جدید جراحی تکنیکوں کی عملی تربیت

مزاحمتی سیاست نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، قیادت 11 اکتوبر کے بعد کوئی لائحہ عمل نہ دے سکی، شوکت یوسف زئی

فرانس جل رہا ہے، ذمہ دار تارکین وطن، سرحدیں مکمل بند کرنا ہوں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بیان وائرل

کے پی میں ایمرجنسی کا تعلق معدنیات سے جوڑنا افسوسناک، پی ٹی آئی کی لوٹ مار کے شواہد جلد سامنے لائیں گے، طارق فضل چوہدری

39 برس کی عمر میں بھی لیونل میسی کی پھرتی برقرار، 4 منٹ میں 2 گول داغ کر ٹیم کو فتح دلوادی

ویڈیو

غریب کا ذہین بچہ بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے، دانش اسکول امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی فرق ختم کرنے کی کوشش ہے، شہباز شریف

20 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جانے والے جہاز میں دھماکا، ایران کا بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ

سکھر میں کاٹن فیکٹری کی گرد سے شہری پریشان، سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات

کالم / تجزیہ

مولانا، معدنیات اور ایمر جنسی

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں