برطانوی ولی عہد ولیم نے شاہ چارلس کو مشکل میں ڈال دیا

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرنس آف ویلز پرنس ولیم نے بظاہر اپنے والد کنگ چارلس کو ایک بڑے فیصلے پر مجبور کر کے مشکل میں ڈال دیا ہے جس کا تعلق ان کے بھائی ہیری اور بھابھی میگھن مارکل کے شاہی ٹائٹلز سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس ولیم اور ہیری کے درمیان برسوں پرانی رقابت کی وجہ کیا ہے؟

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ ہیری اور میگھن کی حالیہ مشترکہ مصروفیات کے بعد سامنے آیا ہے۔ میگزین ویمنز ڈے کی ایک رپورٹ میں قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پرنس ولیم اب چاہتے ہیں کہ کنگ چارلس ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے ان کے شاہی ٹائٹلز واپس لے لیں۔

میگزین کے مطابق یہ ماننے کی ہر وجہ موجود ہے کہ ان کی مزید ایسی پیشیاں منصوبے کے تحت ہیں اس لیے یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو خود ختم ہو جائے گا اور ولیم کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے والد آخر کار ان کے ٹائٹلز چھین کر اسے روک دیں۔

تاہم رپورٹ کے مطابق کنگ چارلس اس حد تک جانے سے بہت ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریباً یقینی طور پر شاہی خاندان کے ساتھ ایک مکمل جنگ کو جنم دے گا اور یہ آخری چیز ہے جو ولیم چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: برطانوی ولی عہد ولیم کی اپنے بھائی ہیری اور ان کے بچوں کا حق جانشینی چھیننے کی کوشش

دوسری جانب شاہی ماہر ٹام سائکس نے اپنے تازہ سب اسٹیک میں لکھا ہے کہ محل میں موجود افراد کو بس سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کرنا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ لگتا ہے کہ شاہ برطانیہ کی جانب سے سخت قدم اٹھانے کی اجازت دیے بغیر مزید کچھ نہیں کیا جا سکتا تاکہ سسیکسز کو بتایا جا سکے کہ وہ اپنے ٹائٹلز کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’آخری سالوں کو میرے لیے عذاب نہ بناؤ‘، کنگ چارلس کی شہزادہ ہیری سے صلح کی خواہش سامنے آگئی

ماہر کے مطابق محل شاہی ویب سائٹ سے ہیری اور میگھن کو ہٹانے جیسے معمولی اقدامات سے بھی بہت گھبرایا ہوا ہے کیونکہ وہ انتقامی نظر نہیں آنا چاہتے اور وہ پریشان ہیں کہ اس سے شعلے مزید بھڑک اٹھیں گے اور حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp