اسلام آباد میں پولیس ٹیم پر فائرنگ، زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں زیرِ حراست ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کے دوران ساتھی ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ سے ملزم ابراہیم زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:روسی وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس لائنز اور پاکستان مونومنٹ کا دورہ، پاکستانی پرچم کو بوسہ بھی دیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ملزم ابراہیم کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں اسلام آباد پولیس کو نئی ہدایت جاری

پولیس کے مطابق ملزم ابراہیم تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ایک خاتون سے اسلحے کے زور پر زیورات چھیننے کی واردات میں بھی ملوث ہے۔ ملزم چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور اسلام آباد و راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp