پاکستان پوسٹ کی نجکاری اور ملازمین کی تعداد میں کمی پر غور

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پاکستان پوسٹ کے بڑھتے ہوئے خسارے پر قابو پانے کے لیے ادارے کی نجکاری اور ملازمین کی تعداد میں کمی کے امکانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے منگل کو سینیٹ کو بتایا کہ پنشن کے اخراجات شامل کرنے کے بعد پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 18  سے 19 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ پنشن کے بغیر یہ خسارہ تقریباً 12 ارب روپے ہے۔

ہی بھی پڑھیں:پاکستان پوسٹ کی جلد نجکاری کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت ادارے کے اخراجات کم کرنے کے لیے پالیسی تیار کر رہی ہے، جس میں نجکاری کا امکان بھی زیر غور ہے۔ سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کی مالی مشکلات کم کرنے کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ادارے کی تنظیم نو کا تفصیلی منصوبہ سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ میں تقریباً 22  ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، جبکہ ادارہ ملک بھر میں 9 ہزار 707 یونٹس چلا رہا ہے۔ ان میں 2 ہزار 887 محکمانہ ڈاک خانے، 6 ہزار 735 اضافی محکمانہ ڈاک خانے اور 85 دیگر یونٹس شامل ہیں۔

حکومت کی مجوزہ پالیسی میں اخراجات کم کرنے کے ساتھ ڈاک کی خدمات جاری رکھنے کے طریقہ کار کا بھی تعین کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں