عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے لیے استعمال ہونے والے مقبول ترین آن لائن پلیٹ فارم  ‘کینوس‘  پر مئی 2026 کے فائنل امتحانات کے اہم ترین ہفتے کے دوران ایک بڑے سائبر حملے نے تعلیمی نظام کو مفلوج کردیا ہے، جس کے نتیجے میں کروڑوں طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئےہیں۔

اس بڑے حملے کی ذمہ داری بدنامِ زمانہ ہیکنگ گروپ ’شائنی ہنٹر‘ نے قبول کی ہے، جس نے تقریباً 9000 تعلیمی اداروں کے لاگ ان پیج کو ایک خوفناک پیغام سے بدل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیمبرج اے ایس لیول ریاضی کا لیک شدہ پرچہ منسوخ، امتحان دوبارہ ہوگا

اس ہیکنگ کے باعث کارنیل، کولمبیا اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا جیسے بڑے اداروں میں تدریسی عمل مکمل طور پر رک گیا ہے اور جو طلبہ اپنی اسائنمنٹس جمع کرانے یا آن لائن امتحانات دینے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں اسکرین پر یہ پیغام موصول ہورہا ہے کہ ہیکرز نے کینوس کی مالک کمپنی ’انسٹرکچر‘ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raleigh Downtown (@raleighdowntown)

ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے طلبہ کے شناختی کارڈز اور نجی پیغامات سمیت حساس ڈیٹا چوری کرلیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر 12 مئی تک تاوان ادا نہ کیا گیا تو یہ ڈیٹا فروخت کردیا جائے گا۔

امتحانات کے عین درمیان ہونے والے اس حملے کو طلبہ نے ایک بڑی تباہی قرار دیا ہے، کیونکہ ویب سائٹ کریش ہونے سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے اور وہ اپنے کورس میٹریل تک رسائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ’او‘ اور ’اے‘ لیول کے امتحانات منسوخ، طلبہ کا مستقبل تاریک

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر کارنیل یونیورسٹی سمیت مختلف اداروں کی انتظامیہ نے طلبہ کو متبادل طریقے فراہم کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیڈ لائنز میں نرمی برتیں۔

فی الوقت کینوس کا سسٹم آف لائن ہے اور یونیورسٹیاں اس سائبر حملے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے