16 لاکھ فالوورز رکھنے والی انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

پیر 28 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر نِدھی تیواری نے 30 برس کی عمر میں خودکشی کرلی۔

نِدھی تیواری کے فیس بک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر 16 لاکھ کے قریب فالوورز تھے۔ وہ وِنْدھیا خطے کی نمایاں سوشل میڈیا شخصیات میں شمار ہوتی تھیں، جہاں ان کی پوسٹس پر ہزاروں ردعمل آتے اور ویڈیوز کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاتا تھا۔

نِدھی کی لاش ہفتے کے روز بھوسا موڑ میں واقع ان کے گھر سے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ اہل خانہ انہیں اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کااغوا، تشدد کے بعد زندہ جلا دی گئی

مقامی افراد کے مطابق نِدھی اداکاری اور فلمی دنیا میں کیریئر بنانے کی خواہش مند تھیں۔ وہ ماڈلنگ، مختلف تقریبات اور ڈیجیٹل مواد سے بھی وابستہ رہیں۔ 2024 میں انہوں نے ’مس پریٹی انڈیا‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نِدھی ہفتے کی شام کسی شخص سے فون پر بات کر رہی تھیں، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔ تاہم، پولیس نے واضح کیا ہے کہ موت کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔

پولیس کے مطابق نِدھی کی فون کالز، ڈیجیٹل سرگرمیوں اور واقعے سے قبل کے حالات سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس اہل خانہ، دوستوں اور نِدھی سے وابستہ دیگر افراد سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

نِدھی کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں نے ان کی پرانی پوسٹس پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ماڈلنگ اور سوشل میڈیا کے سفر کو یاد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

قطر سے ایل این جی کا دوسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، گیس سپلائی میں کچھ بہتری کی امید

خیبر پختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو کون سا نیا خصوصی اختیار دیدیا گیا؟

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟