سہ ملکی سیریز میں شریک کرکٹ ستاروں کے اعزاز میں لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں خصوصی تقریب کا اہتمام

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے سہ ملکی سیریز میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی میزبانی کی گئی۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑی شاہی مہمان بنے، جہاں ان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:’اب شاہینوں کی نظریں ورلڈ کپ پر ہیں‘، محسن نقوی کی سہ ملکی سیریز جیتنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا، مہمانوں کو بادشاہی مسجد، مزارِ اقبال اور حضوری باغ کی سیر بھی کرائی گئی۔

شاہی قلعے میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے دیوانِ خاص، دیوانِ عام، بارود خانہ اور شیش محل کا دورہ کیا جہاں انہیں تاریخی مقامات کے بارے میں بتایا گیا۔

مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ ڈھولچی گروپ کی پرفارمنس نے تقریب کو 4 چاند لگا دیے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری کو بھی خوب انجوائے کیا۔

مزید پڑھیں:صدرِ مملکت کی قوم اور کھلاڑیوں کو سہ ملکی سیریز میں فتح پر مبارکباد

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ تمام مہمان پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں پاکستان ایک پُرامن اور محفوظ ملک ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔

تقریب کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے شاہی قلعے کی سیر کو یادگار تجربہ قرار دیا، مہمانوں کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، وہ لاہور سے اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp