صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کسان دوست پالیسیوں اور انقلابی اقدامات کی بدولت پنجاب میں زرعی شعبہ ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔
اپنے ایک اہم بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ‘کسان بینک’ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جبکہ گندم کی امدادی قیمت بھی 4500 روپے فی من مقرر کر دی گئی ہے، جس پر صوبے بھر کے کسان نمائندوں نے حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر، کسانوں کے لیے 17 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان
تاریخی زراعت دوست اصلاحات
صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاشتکاروں کی سہولت کے لیے 50 ہزار ٹریکٹرز اور جدید سپر سیڈرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے اس وقت 10 لاکھ سے زائد کسان براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ مریم نواز کے کسانوں پر کامل اعتماد کا ہی نتیجہ ہے کہ کسان کارڈ کی ریکوری سو فیصد سے بھی حاصل ہو رہی ہے۔
بدلتا اور ترقی کرتا پنجاب
عظمیٰ بخاری نے صوبائی حکومت کی دیگر فلاحی سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور تعلیمی وظائف (اسکالرشپس) دیے جا رہے ہیں، وہاں دوسری طرف کسانوں کو ٹریکٹر، سپر سیڈر اور کسان کارڈز مہیا کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کے لیے ’اپنا کسان بینک‘ قائم کرنے کا اعلان
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ’یہ مریم نواز کا پنجاب ہے، بدلتا ہوا پنجاب اور ترقی کرتا ہوا پنجاب! اب صوبے میں فلاحی اور ریلیف پیکج محض فائلوں یا سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہے بلکہ گراؤنڈ پر عملی طور پر ڈیلیور ہوتے نظر آ رہے ہیں۔‘











