عید قرباں: اپنوں سے دور سرحدوں پر تعینات وطن عزیز کے محافظوں کی عظیم قربانی

جمعہ 30 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقی ومغربی سرحدوں پر تعینات افواج پاکستان کے بہادر اور جَری جوان عید کے موقعے پر بھی اپنوں سے دور دفاعِ وطن کے لیے ملک دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

پاک آرمی کے یہ محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحرائوں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عیدیں سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربان کرتے ہیں اور آج الحمداللہ پاکستان میں مجموعی طور پر امن کی فضا انہی کی مرہون منت ہے۔

سر زمین شمالی وزیرستان سے پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کی جانب سے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ ’پاکستانی قوم کو عید کی خوشیاں مبارک، ہم اپنی قوم کی خوشیوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں‘۔

ان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی زرخیز سرزمین بہت سی قربانیوں سے حاصل کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کا خون شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی قوم عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائے کیوں کہ پاک فوج کے جوان ان کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار کھڑے ہیں۔ ’ہم عید کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پر ہیں اور ایسی بہت سی عیدیں قوم کی حفاظت کے لیے قربان کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔

دریں اثنا سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز پاک فوج کے ساتھ مل کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں اور رینجرز اور پاک فوج کی قربانیوں اور راتوں کو جاگ کر وطن کی حفاظت کرنے کی بدولت ہی ہماری قوم شہروں میں سکون سے عید مناتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر معمور ہیں اور یہ عید کیا، ہم وطنِ عزیز کی خاطر ایسی ہزاروں عیدیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

عید کے پر مسرت موقع پر دفاعِ وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟