خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال ضلع خیبر میں پولیو کیسز کی تعداد 3 جبکہ صوبے بھر میں 7 ہوگئی ہے۔
انسداد پولیو کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ضلع خیبر کی یونین کونسل مستک سے تعلق رکھنے والے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
نئے کیس کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے، جن میں ضلع بنوں اور ضلع خیبر سے 3، 3 جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خیبرپختونخوا کے 7 اور سندھ کے 2 کیسز شامل ہیں۔











