کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح: اتنی برق رفتاری کسی منصوبے میں نہیں دیکھی، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کا کشمیر چوک انڈر پاس ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ انڈر پاس کی تعمیر صرف 27 دن میں مکمل ہوئی، جس پر وزیراعظم نے منصوبے کی برق رفتار تکمیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی منصوبے میں اتنی تیزی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک سڑک کی بندش، متبادل ٹریفک پلان جاری

1.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے میں 4 نئی رابطہ سڑکیں بھی شامل ہیں، جبکہ اطراف میں 6 ہزار نئے درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔ منصوبے کا مقصد کشمیر چوک پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنا اور اسلام آباد، راولپنڈی کے درمیان آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ منصوبہ محض انڈر پاس نہیں بلکہ 4کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک ہے، منصوبے کے ساتھ کشمیر کی مناسبت سے 2مونومنٹس بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس انڈرپاس کی بروقت تکمیل پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور سی ڈی اے کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، آئندہ سال ایس سی او کانفرنس کے انعقاد کے پیش نظر اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کی کوششیں جاری ہیں، شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر انڈرپاس کی تکمیل ایس سی او کانفرنس اور دیگر اہم یونٹس کے لیے ہماری تیاریوں کا عملی ثبوت ہے، یہ منصوبہ ایک ارب 45کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے،منصوبہ تخمینہ لاگت سے تقریباً ڈھائی فیصد کم قیمت پر ای پیڈز کے ذریعے ٹھیکے پر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھنہ پل پر تعمیراتی کام، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورژن پلان جاری کردیا

یاد رہے کہ کشمیر انڈر پاس کی تعمیر سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور کشمیر کے درمیان ٹریفک کی روانی آسان ہوگی، منصوبے میں تقریباً 4کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک بھی شامل ہے، انڈر پاس سے مصروف شاہراؤں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت 6ہزار 340نئے درخت بھی لگائے گئے ہیں، منصوبے کے اطراف کشمیر کی مناسبت سے 2خوبصورت مونومنٹس بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے یو آئی کو بڑا دھچکا، وفاقی آئینی عدالت نے اہم درخواستیں خارج کردیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹر تربیلا کا دورہ، خصوصی آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ

لاہور شاہی قلعہ: میں اکبری گیٹ اور کیوریٹر ہاؤس کی ٹرائل اوپننگ

خیبرپختونخوا کے ایم ٹی آئی اسپتالوں میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری، بورڈ آف گورنرز کی سربراہی ریٹائرڈ ڈاکٹروں کو دینے پر غور

بحریہ ٹاؤن پشاور کیس میں اہم پیشرفت، 6 ارب 40 کروڑ روپے کی جائیداد منجمد کرنے کی توثیق

ویڈیو

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟