شہداء پاکستان کو سلام، لواحقین کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ

ہفتہ 1 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وطنِ عزیزکی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں شہدا کے لواحقین نے عید کے موقع پر اپنے پیاروں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔

سپاہی نقشب مرتضٰی شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے یکم جنوری 2019 کو جامِ شہادت نوش  کیا۔ ہر عید بہت مشکل سے گزرتی ہے اور بیٹے کی بہت یاد آتی ہے۔

’ہر عید اسکے بغیر بہت مشکل گزرتی ہے۔ وہ اکثر یہی کہتا تھا کہ میں نے آپ کی طرح آرمی میں جانا ہے۔ وہ کہتا تھا کہ میں نے اپنے ملک کے لیے اپنی جان قربان کرنی ہے۔‘

نقشب مرتضٰی شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے بیٹے نے اپنے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن ملک پر آنچ نہیں آنے دی۔

نائب صوبیدار سراج الدین کی بیوہ کا کہنا ہے کہ خاوند کے بغیر عید اکیلے بہت دشواری سے گزرتی ہے۔ ان کی کمی کوئی بھی پوری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے ۹ مئی کو شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

’یہی لوگ آپکے ملک کی حفاظت کرتے ہیں اور انکی ہی تصویروں کو آپ جلا رہے ہیں۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ انکو کڑی سے کڑی سزادی جائے تاکہ آئندہ ایسا قدم اٹھانے سے پہلے ہزار بار سوچے۔‘

نائب صوبیدار سراج الدین کے والد نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان واقعات کے ذمہ داروں کیخلاف تادیبی کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرسکیں۔

نائب صوبیدارغلام مرتضٰی شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا شہید بیٹا بہت شریف، دلیر اور شہادت کا متمنی کا تھا۔ ’میرا بیٹا محبت کرنیوالا اور مل جل رہنے والا انسان تھا۔ یہ میرا فخر اور مان ہے کہ میرا بیٹا شہید ہوا ہے اور شہادت کا رتبہ پایا۔‘

نائب صوبیدار غلام مرتضٰی شہید کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد ابو گھر آنے سے قبل انہیں فون کرتے تھے۔ آخری مرتبہ بھی  آنے سے ایک رات پہلے انہوں نے فون کیا اور ساتھ شاپنگ کرنے کا وعدہ کیا لیکن دوسرے دن ہی ان کی شہادت کی اطلاع موصول ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم