مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ: پاکستان کرکٹ بورڈ ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ریکارڈ کی فراہمی سے گریزاں ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی دور کا تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیا ہے۔ وزرات نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاددہانی کا خط لکھ دیا ہے۔

وزارت بین الصوبائی روابط سے جاری کردہ خط کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو نجم سیٹھی دور میں بھرتیوں کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائے۔


خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بناٸی جائے اور منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات سمیت نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکواٸریاں ختم کی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام ریکارڈ 4 جولاٸی تک فراہم کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ وزارت بین الصوباٸی رابطہ یاددہانی کے خطوط 16 مٸی، 2، 13 اور 22 جون کو بھی لکھ چکی ہے۔ یاددہانی خط کی کاپی وزیر اعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں بھرپور انتخابی سرگرمیوں کے بعد پولنگ، عوام کا جمہوری نظام پر بھرپور اعتماد

آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا فارمولا کیا ہونا چاہیے؟

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

امریکی ویزا اب مزید مہنگا اور سخت؟ 20 ہزار ڈالرتک بانڈ کی شرط نافذ

ویڈیو

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

فواد خان، راحت فتح علی اور بلال مقصود دوبارہ ایک ساتھ، ’ پاکستان آئیڈل ‘ کی شاندار واپسی

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور