شیرانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ: 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ایک حملہ آور مارا گیا

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے شیرانی میں دھانہ سر کے مقام پر اتوار کی دوپہر کو نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا۔ جس سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ اور فائرنگ کی گئی جس سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ دہشت گردوں فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ سیکیورٹی نے سر پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھانہ سر کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔ قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!