روپے کی اونچی اڑان، انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے پر بند

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 275.44 روپے کا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر گزشتہ ہفتے 285 روپے 99  پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ اسحاق ڈار کا دعویٰ سچ ہونے لگا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے جبکہ ذخیر اندوزوں نے ڈالر بیچنے شروع کر دیے ہیں۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی کمی سے بھونچال پیدا ہوگیا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوئی ہے، جہاں ڈالر 283 روپے سے کم ہو کر 273 روپے کا ہوگیا ہے۔

ملک بوستان نے وی نیوز کو بتایا کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا فرق رہ گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 دن 17 روپے کم ہوئی ہے۔

امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا تھا کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18 روپے کمی ہو گئی ہے، امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ مبارک ہو، مہنگائی 29 فیصد پر آ گئی ہے۔‘

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کے مطابق جون 2023ء میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ یہ شرح مئی 2023 میں 38 فیصد تھی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے اور امریکی ڈالر 270 روپے کا ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!