کریمی پالک پاستا، لذیذ اور قوت بخش بھی !

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کریمی پالک پاستا قوت بخش اور لذیذ ہے۔ یہ کھانے میں انتہائی مزیدار تو ہے ہی لیکن پالک سے بھرا ہوا یہ پاستا صحت کے لیے ایک بھرپور غذا بھی ہے۔ اسے بنانا نہایت ہی آسان ہے، یہ کم وقت میں تیار ہونے والی ایک بہترین ڈش ہے جسے رات کے کھانے کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے۔

کریمی پالک پاستا بنانے کے لیے درکار اجزا

200 گرام خشک پاستا

2 چمچ زیتون کا تیل

لہسن کے 2 بڑے جوئے، باریک کٹے ہوئے۔

½ چائے کے چمچ خشک مرچ

300 گرام کٹی ہوئی پالک

100 گرام  پنیر

100 گرام کریم

چٹکی بھر پسی ہوئی جائفل

30 گرام پرمیسن (اسے سخت پنیر بھی کہتے ہیں) پسا ہوا۔

نمک اور تازہ پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ

بنانے کا طریقہ

پاستا کو پیکٹ کی ہدایات کے مطابق ابلتے ہوئے نمکین پانی میں ڈال کر پکائیں۔

دوسری جانب ایک کڑاہی میں زیتون کے تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں لہسن اور مرچ کے فلیکس شامل کریں اور 1 منٹ تک پکاتے رہیں۔

پھر اس میں پالک شامل کریں اور 2-3 منٹ تک پکائیں، بار بار ہلاتے رہیں، پالک اس وقت تک پکائیں جب تک یہ پک کر مرجھا نہ جائے۔

پھر اس میں پنیر، کریم، جائفل ملائیں اور نمک اور کالی مرچ شامل کر کے خوب ہلائیں۔ ابالنے پر پھر فرائی پین کو آنچ سے ہٹا دیں اور اس میں پرمیسن ڈال کر ہلائیں۔

دوسری جانب پاستا کو فرائی پین سے نکال لیں پھر اس پاستا کو پنیر، کریم، جائفل سے تیار کیے گئے مکسچر میں ڈالیں، اسے پھر ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک پاستا اور کریمی مکسچر اچھی طرح سے ایک دوسرے سے مل نہ جائیں۔

اب اس میں اضافی پیرسمین یعنی ٹھوس پنیر اور تازہ پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں، آپ کا کریمی پالک پاستا تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp