سابق کپتان کامران اکمل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپربیٹر کامران اکمل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ اب وہ بین الاقوامی کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں حصہ نہیں لیں گے تاہم امریکہ اور آسٹریلیا میں لیگ کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو ایک نہ ایک دن کھیل چھوڑنا ہی ہوتا ہے، کرکٹ بورڈ کی جانب سے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں ملنے کے بعد ان کے
لیے کرکٹ کھیلنا ممکن نہیں رہا ہے ۔

2002میں کیریئر کا آغاز کرنے والے کامران اکمل نے اب تک 53 ٹیسٹ ، 157 ون ڈے انٹرنیشنل اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی