اسلام آباد کی تمام ضلعی عدالتیں 17 جولائی کو نئے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کرنے کا اعلان

ہفتہ 15 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسلام آباد کی تمام ضلعی عدالتوں کی ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس جی الیون فور( G-11/4 ) میں منتقلی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ 17 جولائی سے تمام ضلعی عدالتیں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں کام کریں گی۔

ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ( غربی) اسلام آباد ناصر جاوید رانا کی جانب سے عدالتی احاطے میں ایک نوٹس آویزاں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’ ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بحکم عدالت عالیہ اسلام آباد کورٹ، اسلام آباد تمام ضلعی عدالتیں سول و سیشن ڈویژن ایسٹ اور ویسٹ مرکز F-8 اسلام آباد سے نئے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس جی الیون فور( G-11/4 ) اسلام آباد منتقل ہو رہی ہیں۔

حکم نامے کے مطابق اب مورخہ 17 جولائی 2023 سوموار کو تمام مذکورہ ضلعی عدالتیں نئے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں کام کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں