اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب ’عشرے کی عالمی شخصیت‘ قرار

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ممتاز مخیّر شخصیت ڈاکٹر امجد ثاقب کو غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی میں بے مثال اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں ’عشرے کا عالمی آدمی‘ (گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ) کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے لندن میں منعقدہ ’گلوبل ویمن ایوارڈز 2023‘ کی تقریب میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ ’میں اس عالمی اعزاز کو حاصل کرنے پر بہت فخر اور عاجزی محسوس کرتا ہوں۔ یہ ایک بار پھر خوشی کی بات ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ بہت سے رہنماؤں، مردوں اور خواتین کی موجودگی میں مل رہا ہے جو اس دنیا کو تبدیل کر رہے ہیں‘۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنا ایوارڈ پاکستان کے عوام اور رضاکاروں کے نام وقف کیا جو ’بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ایک ایسی دنیا جو غُربت اور استحصال سے پاک ہو‘۔

واضح رہے کہ ڈویلپمنٹ پریکٹیشنر ڈاکٹر امجد ثاقب نے 2001 میں اخوت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی جو ایک مائیکرو فنانس ادارہ ہے اور غریبوں کو بلاسود قرضے فراہم کرتا ہے۔ اخوت کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا بلاسود مائیکرو فنانس پروگرام ہے۔

تقریب میں پاکستانی کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن ہُما فخر کو بھی تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔انہیں ’گلوبل ویمن انسپائریشن ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔ ہمافخر، سلطانہ رائس اینڈ میپ کیپٹل تنظیموں کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ کاروبار میں متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ہُما فخر پاکستان میں یتیم خانوں میں اسکول کی سطح پر خاص طور پر لڑکیوں میں انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں تاکہ وہ با اختیار ہو سکیں اور اپنے لیے روزی کما سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟