شوکت خانم کی رقم سرمایہ کاری میں لگائی، عمران خان کا اعتراف

ہفتہ 11 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے.

دوران سماعت عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ  شوکت خانم کے  3 ملین ڈالرز کی رقم سرمایہ کاری میں لگائی گئی۔

عمران خان نے ویڈیو لنک پر جرح کے دوران بتایا کہ سرمایہ کاری 2008 میں شروع کی تاہم رقم 2015 میں شوکت خانم ہسپتال کو واپس دیدی تھی۔ بورڈ میٹنگز میں سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی رقم 7 سال ایچ بی جی گروپ کے پاس رہی جس کے چیئرمین امتیاز حیدری ہیں، سرمایہ کاری ان کی منظوری سے کی گئی۔ 3 ملین ڈالر کی رقم امتیاز حیدری نے ذاتی فائدے کے لیے منظور نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ بورڈ میٹنگز میں سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی تھی۔ 16 سال سے امتیاز حیدری شوکت خانم ہسپتال کے ڈونر رہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے متعدد سمندر پار پاکستانی فنڈ دیتے ہیں۔ میں نے امتیاز حیدری کے کردار کے حوالے سے عدالت کو گمراہ نہیں کیا۔ اومان کے پروجیکٹ کا علم نہیں ، ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے منظوری دی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کتنی سرمایہ کاری کی گئی تھی، میرا اس سے واسطہ نہیں۔ معلوم نہیں اومان کے پراجیکٹ میں کیا ہو رہا ہے ، مجھے ان پر بھروسہ ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کا کمپیوٹر بند ہو گیا، خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ خان صاحب! عدالت کا کمپیوٹر بند ہو گیا، کاش عدالت میں ہوتے جہاں سب کچھ ریکارڈ ہو رہا ہوتا، اس حوالے سے کوئی قانون سازی ہونی چاہئے تھی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے قانون سازی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت حاصل کرلی، اے آئی انڈیکس کا اعتراف

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا