اوبر کا لاہور میں بھی سروس بند کرنے کا اعلان

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف آن لائن کیب سروس اوبر نے لاہور میں بھی اپنی سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوبر ٹیکنالوجیز نے پاکستان میں اپنے صارفین کو مطلع کیا کہ کمپنی فوری طور پر 30 اپریل 2024 سے لاہور میں اپنی خدمات بند کر رہی ہے۔

صارفین کو بھیجے گئے پیغام میں مطلع کیا گیا ہے کہ اوبر اپنی خدمات اپنی ذیلی کمپنی ’کریم‘ کے ذریعے جاری رکھے گی جس پر رجسٹریشن کروا کر صارفین سفری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اوبر نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کے 5 بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی خدمات یکسر  بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، اس وقت فرم نے لاہور میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

11 اکتوبر 2022 کو جاری اپنے بیان میں اوبر نے تسلیم کیا تھا کہ یہ اوبر کی ٹیموں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جنہوں نے پچھلے چند برسوں میں اس کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو ہو سکتا ہے میں اسلام آباد جاؤں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

امریکا کا شام سے فوجی انخلا مکمل، اڈے دمشق کے حوالے

اے آئی تصاویر کے ذریعے انشورنس فراڈ میں اضافہ، جعلی نقصان اور فرضی اشیا دکھائے جانے کا انکشاف

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

ویڈیو

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں دلچسپ انٹرویو

فیلڈ مارشل کی جدوجہد: ایران میدان جنگ میں داخل، امریکا کے ساتھ اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟

اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘