پاکستان نے بھارت کو ہرا کر 21ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

اتوار 12 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر 21ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 12/10، 9/11، 13/11اور 9-11سے شکست دی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 35 منٹ تک جاری رہا ۔

دوسرے میچ میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے بھارت کے پارتھ امبانی کو 11/7، 11/5 اور 11/4 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 20منٹ تک جاری رہا ۔واضح رہے ایونٹ 8سے 12فروری تک چنائی میں جاری رہا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار