ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے چین کو ہرادیا، سیمی فائنل کھیلنے کا موقع برقرار

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پیر کو کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول نہیں کرسکیں۔

دوسرے ہاف میں پاکستان کی جانب سے 20 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے اور 39 ویں منٹ میں افراز نے فیلڈ گول اسکور کیا جب کہ چین کی جانب سے 33 ویں منٹ میں جسہینگ نے گول اسکور کیا۔ پاکستان نے چند پنیلٹی کارنرز ضائع بھی کیے۔

پاکستان اپنا پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا اور اس میں کامیابی کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری