اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد شہباز شریف کب تک وزیر اعظم رہ سکتے ہیں؟

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے آج اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش صدر کو بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے، اگر صدر اس پر دستخط کر دیں تو فوری وگرنہ 48 گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل ہو جائے گی اور حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا، تاہم نگراں وزیراعظم کی تقرری تک موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہی ملک کے وزیراعظم  رہیں گے۔

نگراں وزیراعظم کی تقرری کا عمل 8 دنوں میں مکمل کرنا ہوتا ہے، اس طرح شہباز شریف حکومت ختم ہونے کے باوجود آئندہ 8 دن تک وزیراعظم پاکستان رہیں گے، نگراں وزیراعظم کے نام گزشتہ ماہ سے سامنے آ رہے ہیں تاہم نہ تو حکومت اور نا ہی اپوزیشن نگراں وزیراعظم کی تقرری میں سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔ حکومتی اتحادیوں کی درمیان نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اب تک کوئی سنجیدہ مشاورت نہیں ہوئی ہے، نہ ہی اتحادیوں یا اپوزیشن نے نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام تجویز کیا ہے۔

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے ملاقات موخر، کیا شہباز شریف مزید کچھ دنوں کے لیے وزیراعظم رہنا چاہتے ہیں؟

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان حتمی ملاقات پہلے 8 اگست کو ہونا تھی جو کہ ملتوی ہو گئی، آج 9 اگست کو شام 4 بجے ہونے والی ملاقات بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیراعظم کی تقرری میں سنجیدہ نہیں ہے۔

آئین کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کے تقرر کا عمل 8 دن میں مکمل کرنا ہوتا ہے، نگران وزیراعظم کے لیے 3 نام وزیراعظم اور 3 نام اپوزیشن لیڈر تجویز کرتے ہیں، اور پھر باہمی مشاورت سے ایک نام پر اتفاق کر لیا جاتا ہے۔ 3 دن میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا جاتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کریں گے، کمیٹی کے پاس بھی نگران وزیر اعظم کی تقرری کے لیے 3 دن ہی کا وقت ہوتا ہے، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جاتا ہے۔ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو 2 دن میں نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے۔

اس طرح آئین کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 8 روز میں نگراں وزیراعظم کا عمل مکمل کرنا ضروری ہے، لیکن اگر کسی وجہ سے عمل مکمل نہ ہوسکے تو آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کے تقرر تک موجودہ وزیراعظم فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

13 نومبر کو دنیا ختم ہونے کی پیشگوئی ناکام، سنہ 1960 کے سائنس دانوں کا حساب کہاں غلط ہوا؟

پیٹرول اور ڈیزل مزید سستے، حکومت نے مسلسل 10ویں بار قیمتیں کم کر دیں

فرانس میں طلبا احتجاج بے قابو، حکومت نے آتش بازی اور پٹاخوں پر ملک گیر پابندی لگا دی

فریال تالپور کا بلاول بھٹو کو شادی کرلینے کا مشورہ، ’چاہیں تو ہماری ورنہ اپنی پسند کی ہی کرلیں‘

سلمان اکرم راجا کی بات کو اہمیت نہیں دیتا، انہیں اخلاقی جرات ہے تو عہدے سے استعفیٰ دیں، لطیف کھوسہ

ویڈیو

دیہات کا نمبرداری نظام اختیارات ملنے پر پاکستان کا رخ بدل سکتا ہے

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز، رکن ممالک کے اہم وفود کی اسلام آباد آمد

لودھراں: دریائے ستلج پل سے محروم، جدید دور میں بھی شہری جان پر کھیل کر کشتیوں کے ذریعے سفر پر مجبور

کالم / تجزیہ

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں