ویلینٹائن ویک: ‘جب وی میٹ’ دوبارہ ریلیز ، ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم جب وی میٹ کی دوبارہ ریلیز نے مداحوں کے دل جیت لیے ، جب وی میٹ نے ویلنٹائن ویک میں سینما گھروں کی زینت بنے والی شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہینیا لے جائیں گے، ٹائٹانک کا تھری ڈی ورژن اور رنبیر کپور کی تماشا کو مات دے دی۔

شاہ رح خان کی دل والے دلہنیا لے جائیں گے ہندی سنیما میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلم ہے ، کئی سالوں میں جب بھی دوبارہ ریلیز ہوئی ہے تو اس نے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔ مثال کے طور پر 2022ء میں شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے دوبارہ ریلیز کی گئی تو اس نے اچھا بزنس کیا، اس موقع پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے 23.04 بھارتی روپے کمائے۔

 ویلنٹائن ویک میں یہ توقع کی جا رہی تھی کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے دیگر دو ہندی فلموں میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی فلم ہوگی تاہم ‘جب وی میٹ’نے توقع سے زیادہ مداحوں کو حیران کیا ہے اور باقی دونوں ہندی فلموں سے زیادہ بزنس کیا ہے۔

فلم ‘جب وی میٹ’ ویلینٹائن ویک میں ہاؤس فل شوز کے ساتھ چلتی رہی اور  فلم کی نمائش کرنے والے سنیما گھروں کو ہفتے کے آخر میں اس کی نمائش کے دنوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کر دیا، یہاں تک کہ 13 فروری کو ورکنگ اور مصروف دن کے باوجود شائقین جب وی میٹ دیکھنے کے لیے سینما گھروں کی طرف کھینچے چلے آئے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ‘جب وی میٹ’ زیادہ دیکھی جائے گی تو سنیما مالکان نے اس فلم کے شوز بڑھا دیے، پی وی آر اوبرائے مال نے  ویلنٹائن ڈے پر وی میٹ کے 6 شوز کیےکا فیصلہ کیا جبکہ  پی وی آر جوہو نے جب وی میٹ کے 4 شوز کیے۔

مختصر یہ کہ جب وی میٹ نے ویلینٹائن ڈے پر دوبار ریلیز ہونے والی فلم دل والے دلہنیا کو مقبولیت میں مات دیدی، جب وی میٹ نے جمعہ کے روز دو لاکھ، ہفتے کے روز پانچ لاکھ، اتوار کو چھ لاکھ کمائے۔ سوموار کو دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے چھ لاکھ کمائے جبکہ جب وی میٹ نے دل والے دلہنیا کو مات دیتے ہوئے 6.5لاکھ کمائے، جب کہ ویلنٹائن ڈے پر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جب وی میٹ دس لاکھ کمانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں، نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات شروع

طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز کے خلاف یورپ میں احتجاج، انسانی حقوق تنظیموں اور افغان شہریوں کی شدید مخالفت

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

منی پور میں کشیدگی برقرار، سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کا کریک ڈاؤن، تقریباً 5 ہزار بنگلہ دیشی شہری بے دخل

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ