سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری اسلام آباد سے گرفتار

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

سابق ایم این اے علی وزیر کو ترنول سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق انھیں کارسرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا’ ابھی ابھی لیڈی پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ ہمارے گھر کا سامنے والا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ وہ ہمارے گھر کے سیکیورٹی کیمرے، میری بیٹی کا لیپ ٹاپ اور موبائل بھی ساتھ لے گئے۔

شیریں مزاری کے مطابق’وہ میری بیٹی کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔ اس سے پہلے وہ پورے گھر میں گھومتے پھرتے رہے۔ میری بیٹی شب خوابی کے لباس میں ملبوس تھی۔ اس نے کہا کہ مجھے کپڑے تبدیل کرلینے دو لیکن وہ اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے‘۔

’ ان کے پاس کوئی وارنٹ تھے نہ ہی انہوں نے گرفتاری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا۔ یہ تو ریاستی فاشزم ہے۔  یاد رہے کہ گھر میں صرف ہم دونوں خواتین رہتی ہیں۔ یہ اغوا کا کیس ہے‘۔

دوسری طرف اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے