اسلام آباد میں سیو غزہ کیمپ پر تیز رفتار کار کی چڑھائی، 2 افراد جاں بحق

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی ایکسپریس چوک میں فلسطینیوں کے حق میں لگے کیمپ میں گھس گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ رات 4 بجے پیش آیا۔

سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق نامعلوم شخص نے تیز رفتار گاڑی فلسطین کے حق میں لگے احتجاجی کیمپ پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ہمارے 2 کارکن جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔ کارسواروں نے مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ہمارے کارکنان کو گاڑی کے نیچے کچلا اور فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بدترین نااہلی کے باعث ملزمان فرار ہوگئے، سب کچھ پولیس کے سامنے ہوا اور پولیس ملزمان کو موقع پر پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ پولیس کو کہا بھی کہ گاڑی والے کو پکڑیں، پولیس نے کوئی حرکت نہیں کی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے 2 شہید کارکنان کا جنازہ ڈی چوک میں پڑہیں گے، یہ منصوبہ بند حملہ تھا، پولیس کی منت سماجت کی لیکن پولیس غیر مسلح تھی اور خاموش تماشائی بنی رہی۔ دونوں شہدا کا خون وفاقی حکومت، اسلام آباد انتظامیہ، اسلام آباد پولیس کے ذمہ ہے۔

’ہماری تحریک پرامن تھی، پرامن رہے گی، عوام سے اپیل ہے کہ اسرائیل نواز حکومت کے خلاف نکلیں‘۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، رات تقریباً 4 بجے حادثہ پیش آیا، تاہم ملزمام سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘